07:03 am
کیانو رِیو کی تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3 کی نئی جھلکیاں جاری

کیانو رِیو کی تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3 کی نئی جھلکیاں جاری

07:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم 'جان وِک 'کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ا
یسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جوایک ہائی پروفائل مرڈر کرنے کے بعد اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں لارنس فشبرن،ہیلی بیرے،رابن لارڈ،روبی روز،مارک ڈیکیسکوس اور لانس ریڈک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔باسیل لیوانک اور ایریکا لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اورسنسنی سے بھرپو ریہ فلم 17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین خبریں