06:20 am
اداکار آغا علی نے بھارتی فلم کی آفر کو ٹھکرا دیا

اداکار آغا علی نے بھارتی فلم کی آفر کو ٹھکرا دیا

06:20 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار آغا علی نے بھارتی فلم کی آفر کو ٹھکرا دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بڑی سکرین پر آغاز پاکستانی فلم سے کرنا چاہتا ہوں۔پاکستانی اداکار کے مطابق بھارت سے ایک بڑے بینر نے اپنی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی
جس کو میں نے مسترد کر دیا جس کی بنیادی وجہ میں بڑی سکرین پر آغاز پاکستانی فلم سے کرنا چاہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے درجنوں فلموں میں کام کی آفرز آ رہی ہیں لیکن میں نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ مجھے کوئی پراجیکٹ سمجھے آئے گا تبھی کام کروں گا۔

تازہ ترین خبریں