07:07 am
ادکارہ و ماڈل زارا خان نے بالآخر سکرین سے غائب ہونے کی وجہ بے نقاب کردی

ادکارہ و ماڈل زارا خان نے بالآخر سکرین سے غائب ہونے کی وجہ بے نقاب کردی

07:07 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل زاراخان نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری کے لوگ محنت اور لگن سے کام کریں تو انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ اسلام آباد نے مجھے بہت عزت اور مقام دیا۔زارا خان نے کہاہے کہ چند دن سے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سکرین سے آؤٹ تھی۔ اب کراچی میں ایک پرائیویٹ ڈرامہ کر رہی ہوں۔ جس میں میرا مرکزی رول ہے۔ بہت جلد میرے چاہنے والے مجھے ٹی وی سکرین پر نئے رول میں دیکھیں
گے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کوئی ایسا رول کروں لوگ مدتوں یاد کریں۔ ٹی وی ڈراموں کے حوالے سے لاہور میں تو اچھا کام ہو ہی رہا ہے مگر کراچی اس وقت ڈرامے کی سب سے ہارٹ فیورٹ جگہ ہے کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ پروڈکشن ہو رہی ہے اور چھوٹے بڑے تمام فنکار شوٹنگ میں مصروف ہیں۔زارا خان نے مزید کہا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور میں یہاں اپنا منفرد مقام بنانا چاہتا ہوں۔ شہرت کے حصول کے لئے کبھی اوچھے ہتھکنڈے نہیں اپنائے اور مجھے اپنی صلاحیتوں کا یقین ہے۔زارا خان نے کہا کہ خواتین کی ظاہری شخصیت کے علاوہ بھی کوئی شناخت ہونی چاہیے، کیونکہ ہر انسان میں بے شمار خوبیاں چھپی ہوتی ہیں جو اس کی حقیقی خوبصورتی کی عکاس ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کیلئے تصویریں بنوانا یا فلم کیلئے عکس بندی کروانا اداکاروں کی زندگی کا معمول کا حصہ ہے جس کیلئے انہیں ہر وقت خود کو تیار رکھنا پڑتا ہے جو کہ ایک انتہائی مشکل کام ہے۔

تازہ ترین خبریں