07:20 am
’میری اس عادت کی وجہ سے سلمان خان مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں‘ کترینہ کیف نے مداحوں کو دلچسپ بات بتادی

’میری اس عادت کی وجہ سے سلمان خان مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں‘ کترینہ کیف نے مداحوں کو دلچسپ بات بتادی

07:20 am

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان خان انتہائی پروفیشنل انسان ہیں جو فلم کے سیٹ پر پوری دلجمعی کے ساتھ کام کرتے ہیں، میں خود بھی اپنے کام کو بہترکرنے کیلئے ہزار فیصد دیتی ہوں جس کی وجہ سے سلمان خان مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ایک پورٹل کو دیے گئے انٹرویو میں کترینہ کیف نے بتایا کہ جب وہ سلمان خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کرتی ہیں
تو سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ دونوں ہی کام کی اہمیت کو سمجھتے اور سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور سلمان خان پوری دلجمعی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور گومگوں کا شکار نہیں ہوتے ، ’ میں اپنے کردار اور فلم کو بہتر بنانے کیلئے اپنا ایک ہزار فیصد دیتی ہوں جس کے باعث سلمان خان مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ اور سلمان خان کام پر آتے ہیں تو پورا فوکس کام پر ہوتا ہے، سیٹ پر پہنچنے کے بعدسب سے پہلے وہ ریہرسل کرتے ہیں جس کے بعد سین عکسبند کراتے ہیں ۔کترینہ کیف کے مطابق سلمان خان فلم میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کا بھی خیال رکھتے ہیں اور کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

تازہ ترین خبریں