04:01 pm
مجھے ذاتی مفادات کیلئے نشانہ بنایا گیا ،میشا شفیع الزام لگا کر خود کہاں چلی گئی۔۔۔علی ظفر پھٹ پڑے،اندر کی کہانی بتادی

مجھے ذاتی مفادات کیلئے نشانہ بنایا گیا ،میشا شفیع الزام لگا کر خود کہاں چلی گئی۔۔۔علی ظفر پھٹ پڑے،اندر کی کہانی بتادی

04:01 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جو حق سچ پر ہوتا ہے وہ بن بلائے بھی عدالت میں آتا ہے اور جھوٹا عدالتوں کے بلانے پر بھی نہیں آتا اور امیگریشن کیلئے کینیڈا چلا جاتا ہے ، مجھے ذاتی مفادات کے لئے ایک منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا گیا ،اب بھی سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس کے ذریعے میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔مقامی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
علی ظفر نے کہا کہ مجھے عدالت نے بلایا نہیں تھا لیکن خود عدالت میں آیا ہوں،جو حق سچ پر ہوتا ہے، وہ بن بلائے عدالت میں آتا ہے۔مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا اور میری کردار کشی کر کے مجھے اور میرے خاندان کو ذہنی ، نفسیاتی اور مالی طور پر نقصان پہنچایا گیا ۔میری استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد سے جلد فیصلہ سنایا جائے اور مجھے عدالت سے انصاف کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹی مہم چلائی گئی اور اب بھی سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس کے ذریعے مہم چلائی جارہی ہے جس کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں ، میں نے بیس سال اپنے فن کے ذریعے لوگوں میں پیار بانٹا او رلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ میشا شفیع کی نیت کوبہتر جانتا ہے لیکن مجھے ذاتی مفادات کیلئے ایک منصوبے کے تحت ہدف بنایا گیا ۔کوئی ملالہ بننا چاہتی ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ۔وہ الزام لگا کر خود امیگریشن کیلئے کینیڈا چلی گئی ہیں ۔ایک سال سے کیس چل رہا ہے، ہمارے گواہان 8بار عدالتوں میں آ کر واپس جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کا اصل کیس مسترد ہو چکا ہے، اس کی اپیل بھی مسترد ہو چکی ہے ،یہ اب ہتک عزت کا کیس ہے جو میں نے دعوی دائر کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا