04:09 pm
 ایسی تصویر سامنے آگئی کہ مداحوں کو یقین نہ آئے

ایسی تصویر سامنے آگئی کہ مداحوں کو یقین نہ آئے

04:09 pm

ممبئی (ویب ڈیسک) 43 سالہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے خود سے 15سال چھوٹے نوجوان سے منگنی کرلی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ان دنوں ایک 28 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہیں ، دونوں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور ایک دوسر ے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
سشمیتا سین کی جانب سے ہفتہ کے روز شیئر کی جانے والی تصویر نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ دونوں نے منگنی تو نہیں کرلی۔ تصویر میں سشمیتا سین کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے جس کے باعث یہ چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں ۔سشمیتا سین نے تصویر کے ساتھ لکھا کسی کو غیر مشروط طور پر چاہنا مشکل تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ہم لوگ چیزوں کو مشروط کرنے کے عادی ہوچکے ہیں ۔ دل کی بات ماننا مشکل ہوتا ہے کیونکہ دماغ اس پر حاوی ہوتا ہے ، دماغ شرطوں پر اکساتا ہے تو دل بھروسہ پیدا کرتا ہے اور ایسے میں پیار کسی بونس کی طرح ہے۔ ’ روہمن شال میں غیر مشروط طور پر تمہاری ہوں‘۔

تازہ ترین خبریں