07:04 am
ماڈل ثنا سرفراز نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

ماڈل ثنا سرفراز نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

07:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی نامور ماڈل ثنا سرفراز نے منگنی کرلی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر نہایت دلچسپ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔ثنا سرفراز بہت جلد دلہن بننے جارہی ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ وہ اس شادی کی
پیشکش پر کیسے انکار کرسکتی تھیں۔ثنا نے امین قریشی سے منگنی کی ہے، جن کا تعلق ہوا بازی کے شعبے سے ہے اور وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔اس منگنی کی تمام تیار ثنا کی بہن سارہ نے کی، جس کا شکریہ ماڈل نے ایک ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔ثنا نے اپنی پوسٹ میں یہ تو نہیں بتایا کہ وہ شادی کب کرنے جارہی ہیں تاہم اس بات کا اشارہ ضرور دے دیا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں