09:28 am
فلم گڈ مارننگ پاکستان کی کانز فیسٹیول میں نمائش کی جائیگی

فلم گڈ مارننگ پاکستان کی کانز فیسٹیول میں نمائش کی جائیگی

09:28 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اردو فلم گڈ مارننگ پاکستان کی کانز فیسٹیول میں خصوصی نمائش کی جائے گی۔ اس سے قبل فلم کو سان فرانسسکو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی نژاد امریکن فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن زی مئی
کے دوسرے ہفتے فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ڈاکٹر حسن کا کہنا تھا کہ کانز فلم فیسٹیول صرف یورپ ہی نہیں دنیا بھر کا معروف فلم فیسٹیول ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ فلم اس سے قبل سان فرانسسکو اور نئی دہلی میں ہونے والے فلمی میلوں میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہے

تازہ ترین خبریں