02:28 pm
’میں اس رشتے کو ختم کرنے کی ذمہ داری لیتی ہوں‘ رنبیر کپور  سے بریک اپ کے 3 سال بعد کترینہ کیف پہلی بار بول پڑیں

’میں اس رشتے کو ختم کرنے کی ذمہ داری لیتی ہوں‘ رنبیر کپور سے بریک اپ کے 3 سال بعد کترینہ کیف پہلی بار بول پڑیں

02:28 pm

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے بریک اپ کے تین سال بعد اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اس رشتے کے خاتمے کی ذمہ داری لیتی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے بریک لینا بہت ضروری ہے۔
’ میں اس رشتہ کو ختم کرنے کی ذمہ داری لیتی ہوں ، میرے سامنے ایسی پریشانی آرہی تھی جس کیلئے میں کہیں سے بھی ذمہ دار نہیں تھی، مجھے دوست سے زیادہ دشمن پر بھروسہ ہے‘۔خیال رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا 2009 سے معاشقہ چل رہا تھا جو 2016 میں اختتام کو پہنچا۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا اور کہا جارہا تھا کہ دونوں لِو اِن ریلیشن میں ہیں ۔ رنبیر کی بڑی بہن کرینہ نے ایک پروگرام کے دوران کترینہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا لیکن 2016 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ کترینہ کیف سے بریک اپ کے بعد رنبیر کپور انہی کی قریبی دوست عالیہ بھٹ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ، دونوں جلد ہی شادی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جبکہ کترینہ کیف ابھی تک سنگل ہیں۔کترینہ کیف نے گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پیار ایک خوبصورت احساس ہے لیکن وہ شروع سے ہی کافی جذباتی ہیں اور خود کو کسی کیلئے بدل نہیں سکتیں۔ ’بطور خاتون آپ کو اپنی حفاظت خود ہی کرنا پڑتی ہے ، ہم دنیا میں اکیلے آئے اور اکیلے ہی چلے جائیں گے‘۔کترینہ کیف نے انٹرویو کے دوران کسی کا نام لے کر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا اشارہ رنبیر کپور کی طرف ہی تھا۔ایک سوال کے جواب میں کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ کسی نے ان کا دل دکھایا ہے ، پرانی باتوں کی وجہ سے ان کے ذہن میں کوئی کڑواہٹ نہیں ہے۔ ان کا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ الگ ہی کنکشن ہے دونوں کیلئے ان کے دل میں الگ الگ جگہ ہے اور جب ان کی دونوں میں سے کسی ایک سے ملاقات ہوتی ہے تو ان کے رویے سے بھی یہ ظاہر ہوجاتا ہے۔کترینہ کیف کے مطابق بریک اپ کے بعد سنبھلنے میں ان کی والدہ نے بہت مدد کی ۔ ’ میری ماں نے مجھے کہا کہ تمہیں لگتا ہے کہ تم اکیلی ہو لیکن اور بھی بہت سی لڑکیاں ایسی پریشانیوں میں مبتلا ہیں ، ہر لڑکی اس دور سے گزرتی ہے‘۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کی یہ بات سن کر آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا۔

تازہ ترین خبریں