08:05 am
لیڈی گاگا اور آریانا گرینڈے پر تشدد پر اکسانے کا الزام

لیڈی گاگا اور آریانا گرینڈے پر تشدد پر اکسانے کا الزام

08:05 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ تشدد پر اکسانے والے مناظر کو بھی میوزک کنسرٹ اور ویڈیوز کے ذریعے پیش کرتی ہیں جبکہ پاپ گلوکارہ آریانا گرینڈے پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان کی شاعری اور گیتوں سے لوگوں
کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دونوں گلوکاراؤں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گیتوں کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکساتی ہیں، اسی وجہ سے سنگاپور حکومت نے ان کے گیتوں کو ’’جارحانہ یا تشدد پر اکسانے‘‘ والے گانوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سنگاپور میں صنفی و نسلی اختلاف، تشدد پھیلانے کے خلاف سخت قوانین رائج ہیں جن پر حکومت بھرپور طریقے سے عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔