02:04 pm
اداکارہ عرفان خان کو کون نہیں جانتا ، اسوقت کہاں اور کس حال میں ہے ، مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اداکارہ عرفان خان کو کون نہیں جانتا ، اسوقت کہاں اور کس حال میں ہے ، مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

02:04 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداح گزشتہ برس اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب اداکار کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔عرفان خان نے جہاں بیماری کے علاج کے دوران بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے مداحوں کو وقتا بوقتا اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔وہیں ان کی زندگی پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب وہ زندگی سے مکمل طور پر مایوس دکھائی دیے تھے،
تاہم بعد ازاں ان کی صحت بہتر ہونے لگی۔گزشتہ برس اگست تک عرفان خان کی برطانیہ میں 6 کیموتھراپیاں کی گئی تھیں، جس کے بعد رواں برس فروری میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ لندن سے بھارت منتقل ہوگئے ہیں۔فروری میں سامنے آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ جلد ہی عرفان خان 2017 کی اپنی کامیاب فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ سے پھر سے اداکاری کا آغاز کریں گے۔تاہم اس خبر کو 2 ماہ گزر گئے لیکن عرفان خان کو منظر عام پر نہیں دیکھا گیا تھا، لیکن اب پہلی بار انہیں منظر عام پر دیکھا گیا ہے۔شوبز صحافی وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عرفان خان کی نئی تصاویر اور ویڈیو جاری کیا، جس میں انہیں صحت مند دیکھا جا سکتاہے۔عرفان خان 2 اپریل کو ممبئی ایئرپورٹ پر تنہا دیکھا گیا۔یہ گزشتہ برس جولائی کے بعد پہلا موقع تھا کہ عرفان خان کو اس قدر صحت مند اور تنہا دیکھا گیا، ورنہ انہیں خاندان کے افراد کے ساتھ انتہائی کمزوری کی حالت میں دیکھا جاتا رہا ہے۔عرفان خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر سر پر کیپ پہنے اور چہرے پر سیاہ رنگ کے کپڑے کے نقاب کے ساتھ دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے فوٹوگرافرز اور مداحوں کی فرمائش پر چہرے سے نقاب ہٹایا۔اداکار کی سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں صحت مند حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔عرفان خان کے منظر عام پر آنے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی وہ فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کردیں گے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے