06:27 am
اداکارہ میرا نے علی ظفر کو معصوم، میشا کو شہرت کی بھوکی قرار دیدیا

اداکارہ میرا نے علی ظفر کو معصوم، میشا کو شہرت کی بھوکی قرار دیدیا

06:27 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اداکارہ میرا گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کے معاملے میں کود پڑیں، علی ظفر کو پیارا اور معصوم انسان جبکہ میشا شفیع کو شہرت کی بھوکی قرار دے دیا۔ ججوں کو کیس نہ سننے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔گلوکارہ میشا شفیع کا گلوکارعلی ظفر
پرجنسی ہراساں کرنے کا الزام ، اداکارہ میرا بھی معاملے میں کود پڑیں۔ علی ظفر کو پیارا اور معصوم انسان، میشا شفیع کو شہرت کی بھوکی قرار دے دیا۔اداکارہ میرا نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے میشا شفیع، ملالہ یوسفزئی بننے کی کوشش کر رہی ہیں وہ عالمی شہرت حاصل کرنے کے چکر میں ہیں۔ اداکارہ میرا نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ عدلیہ کو بھی مشورہ دے ڈالا۔ اداکارہ میرا نے اعلان کیا کہ وہ علی ظفر کو سپورٹ کرتی رہیں گی۔

تازہ ترین خبریں