10:14 am
سنگیتا بیگم کی 2 سال سے زیر التوا فلم کی نمائش کیلئے کوششیں

سنگیتا بیگم کی 2 سال سے زیر التوا فلم کی نمائش کیلئے کوششیں

10:14 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہدایتکار سنگیتا بیگم کی دو برس سے التوا کا شکار فلم ”تم ہی تو ہو“ کی عیدالفطر پر نمائش کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے عید پر ڈارپ ہونے کے بعد مذکورہ فلم کو بھی ریلیز کرنے کی پلاننگ شروع کر دی گئی
ہے۔ اس سلسلے میں فلمساز نے مختلف سینما گھروں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں جبکہ فلم کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہےسنگیتا کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش کی تاریخ کا حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا جبکہ ریلیز ہونے والا ٹریلر بھی باضابطہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں