10:18 am
تازہ الزامات ،علی ظفر کا میشا شفیع کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

تازہ الزامات ،علی ظفر کا میشا شفیع کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

10:18 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کے تازہ الزامات کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ زبانی اور تحریری الزام کا جواب حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ دیں گے۔
انھوں نے اعلان کیا کہ وہ آج کچھ ایسی چیزیں جاری کرنے جا رہے ہیں جو اس معاملے میں فیصلہ کن ثابت ہوں گی۔واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر پر گلوکارہ میشا شفیع نے ایک سے زائد مرتبہ ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے جس پر علی ظفر معاملہ عدالت لے گئے تاہم تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبریں