10:34 am
حریم فاروق اور علی رحمان کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

حریم فاروق اور علی رحمان کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

10:34 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستانی فلموں کی شاندار جوڑی حریم فاروق اور علی رحمان خان ایک بار پھر بلاک بسٹر فلم میں جلوہ گرہونے جارہی ہے۔آئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کی نئی متوقع فلم “ہیر مان جا” کا ٹیزر یلیز کردیا گیا ، فلم اس عید الاضحی پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ہیر مان جا فلم کی ہدایات باکس آفس کو “سیاہ، پرچی، اور شیر دل “جیسی مایہ ناز فلمیں دینے والے اظفر جعفری نے دیں ہیں، جبکہ فلم کی کہانی انڈسٹری میں نئے قدم رکھنے والے اویس کورائی بلوچ نے تحریر کی ہے۔فلم کے ٹیزر کی رونمائی میں موجود کاسٹ میں علی کاظمی، آمنہ شیخ، سمیع خان، سلیم معراج، احمد
علی اکر، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل ناصر اور عابد علی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، جبکہ فلم میں نوے کی دہائی کی بڑی اسکرین کی معروف لولی ووڈ اسٹار زارہ شیخ بھی شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ آئی آر کے فلمز کے پروجیکٹس میں “ہیر مان جا”اب تک کا چوتھا سب سے بڑا جوائنٹ وینچر ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شائقین کے پیسے وصول کرانے کے لیے فلم میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے، امید ہے شائقین کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی۔اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر عارف لاکھانی کا کہنا تھا کہ آئی آرکے فلمز کے ساتھ فلم پرچی کے بعد ہیر مان جا میری دوسری مشترکہ پروڈکشن ہے، اور ہمیں فخر اور انتہائی مسرت ہے کہ ہم پوری دنیا میں موجود شائقین کو انتہائی اعلیٰ معیار کی فیملی انٹرٹینمنٹ پیش کرنے جارہے ہیں۔ایک منٹ سے زائد دورانئے پر مشتمل ٹیزردیکھنے والوں کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تجسس میں مبتلا کردے گا کہ اب اس کے بعد کیا ہونے والا ہے، کچھ مزاحیہ لمحات کے بعد ایکشن سے بھر پور مناظر اور دلفریب دھنیں دیکھنے والوں کو ایک الگ ہی ماحول میں لے جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں