10:06 am
جوئے جونس کی اداکارہ صوفی ٹرنر سے اچانک شادی

جوئے جونس کی اداکارہ صوفی ٹرنر سے اچانک شادی

10:06 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے دیور اور گلوکار نک جونس کے بڑے بھائی جوئے جونس نے اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شادی کر لی۔امریکی گلوکار نے اداکارہ صوفی ٹرنر سے اچانک شادی کی۔ شہرہ آفاق پولیٹیکل تھرلر فنٹیسی ڈرامہ ’’گیم آف تھرونز‘‘ سے کیریئر کی شروعات کرنے اور اسی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والے دونوں اداکاروں کو گزشتہ کئی سال سے ایک دوسرے کے انتہائی قریب دیکھا جا رہا تھا۔
شادی کی تقریب سے دو قبل گھنٹے قبل جوئے جونس نے بل بورڈ ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس بھی کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نے بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے سمیت جلد دوسرے سے شادی کرنے کی بھی تصدیق کی تھی تاہم کبھی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جوڑے نے اچانک شادی کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب دونوں نے کچھ دن قبل عدالت سے شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا۔دونوں کی شادی مسیحی رسومات کے مطابق ہوئی اور تقریب میں شوبز اور میوزک انڈسٹری کے چند نامور اور جوڑے کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں