10:11 am
اداکار فیروز خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اداکار فیروز خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

10:11 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈراما سیریل ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے نامور پاکستانی اداکار فیروز خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ادکار فیروز خان اوران کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کی اطلاع فیروز خان نے سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے اس جمعہ کو خدا نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو جمعہ کی مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ فیروز خان اورعلیزے فاطمہ گزشتہ برس مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھےتھے فیروز خان نے چند روز قبل ہی ایک انٹرویو کے دوران مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت جلد والد بننے والے ہیں۔

تازہ ترین خبریں