10:06 am
علی ظفر اور میشا شفیع کی سوشل میڈیا پر گفتگو منظر عام پر آگئی

علی ظفر اور میشا شفیع کی سوشل میڈیا پر گفتگو منظر عام پر آگئی

10:06 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی درمیان ہونیوالی وٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آگئی ہے جس میں میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے بعد علی ظفر کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا ہے۔گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں
کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ میشا نے پیغام میں صاف لکھا ہے کہ 23 دسمبر 2017 کو پرفارمنس کے دوران ان کا بہترین وقت گزرا، انہوں نے علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا۔میشا شفیع نے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ان کا پیغام صرف کنسرٹ پرفارمنس کے حوالے سے تھا۔

تازہ ترین خبریں