10:08 am
نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم 24 مئی کو ریلیز ہوگی

نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم 24 مئی کو ریلیز ہوگی

10:08 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ بھارتی انتخابات ختم ہونے اور انتخابی نتائج کی گنتی کے ایک دن بعد 24 مئی کو ریلیزہو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ٹیم نے تصدیق کی کہ فلم ’پی ایم نریندر
مودی‘ کو 24 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ پروڈیوسر سندیب سنگھ کے مطابق ہم نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور ملکی قوانین کا احترام کیا۔ اب یہ فلم عوام تک پہنچائوں گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کر لے گی اور اس سے ریکارڈ بزنس کی توقع ہے۔یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں نریندر مودی کا کردار اداکار ویویک اوبرائے نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بومن ایرانی، زرینا وہاب، برکھا سنگپتا، منوج جوشی سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں