03:50 pm
گلوکار علی ظفر کی بات ہوئی پرانی ، میشا شفیع نے جج پر بھی سنگین الزام عائد کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلوکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جج پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کا الزام لگانے والی گلاکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کراتے وقت موجودہ جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت کی۔میشا شفیع نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے ججز کی جانبداری کے خلاف درخواست بھی لاہور کی مقامی عدالت میں جمع کرا دی۔
جس کی سماعت سیشن جج کریں گے۔میشا شفیع اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ جج میرے وکلاء پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔ انہوں نے ہتک عزت کے دعویٰ کو دوسرے جج کے پاس منتقل کرنے کی استدعا کی۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پر گزشتہ 6 ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔گزشتہ برس اپریل میں میشا شفیع نے اداکارعلی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراسمنٹ کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ اس وقت میشا شفیع اور علی ظفر کے معاملے میں دو درخواستیں مختلف عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ایک درخواست علی ظفر نے جمع کرائی ہے کہ میشا شفیع الزمات ثابت کرے یا ایک ارب ہرجانہ ادا کرے۔ دوسری درخواست گلوکارہ نے سپریم کورٹ میں لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف جمع کرائی ہے۔لاہور کی سیشن کورٹ نے کیس کا فیصلہ 15 اپریل تک سنانے کا حکم دیا تھا تاہم گلوکارہ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر عدالت عالیہ نے مقدمے کو 90 روز میں نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس 

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،پائیدار ترقی کے اہداف کی سفارشات کا جائزہ لیا

بھارت میں کورونا ویکسین موت بانٹنے لگا ۔۔۔ ویکسین لگاتے ہی ہیلتھ ورکرز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک  

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس کی حمایت کر دی

“ محنت مزدوری کرنے والے13سالہ خود دار بچے نے بیت المال کی امداد لینے سے انکار کر دیا

ڈریپ نے دو کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ، کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بنایا جارہا ہے ۔ فیصل سلطان 

بیرونی ممالک مزدوروں کیلئے خوشخبری ،،مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے ۔ شیخ رشید 

چینی بحران پر قابو پانے کیلئے 8 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی 

غیر ملکی فنڈنگ کیوں چھپائی جا رہی ہے؟ ، سکروٹنی کمیٹی درست طریقے سے کام نہیں کر رہی۔ اکبر ایس بابر

پاکستان نہتے مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت تک رسائی کیلئے بین الاقوامی برادری کی مسلسل توجہ مبذول کروا رہا ہے۔ شاہ محموو قریشی 

تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈز لیے اور منی لانڈرنگ بھی کی۔ احسن اقبال 

طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ابن ایم ایس اور ایم فل کے بغیر ہی پی ایچ ڈی کی ہوسکے گی

سکولز ، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند۔۔حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

فیصل واوڈا کی نااہلی۔ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا، کپتان کے اہم کھلاڑی کیلئے بری خبر