10:03 am
صنم بلوچ کا رمضان نشریات میں کام نہ کرنے کا اعلان

صنم بلوچ کا رمضان نشریات میں کام نہ کرنے کا اعلان

10:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال رمضان المبارک میں کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات کا حصہ نہیں بنیں گی۔صنم بلوچ کے مطابق وہ اس بار رمضان المبارک میں کوئی شو نہیں کر رہیں۔ اس سے قبل صنم بلوچ مختلف
ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات میں سحر وافطار کے پروگرام کر چکی ہیں۔علاوہ ازیں وہ مارننگ شوز کرتی رہی ہیں۔ صنم بلوچ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ رواں برس رمضان نشریات کے دوران کوئی شو نہیں کر رہیں اور صرف مارننگ شو کرنے کے بعد سارا دن آرام کرنے کو ترجیح دوں گی۔

تازہ ترین خبریں