07:44 pm
شام ادریس کی اہلیہ فروگی کے چہرے پرمکامارنے والالڑکاکون تھا

شام ادریس کی اہلیہ فروگی کے چہرے پرمکامارنے والالڑکاکون تھا

07:44 pm

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ کراچی کے ایک مال میں موجود تھے جہاں ان پر حملہ ہوا۔شام کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مال میں مداحوں سے ملاقات کرنے کے لیے موجود تھیں جب ایک لڑکے نے ان کے منہ پر مکا مارا جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گیا۔فروگی نے مزید بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت زیادہ خوفزدہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے اپنی ویڈیو میں الزام لگایا کہ ان پر یہ حملہ ایک اور یوٹیوبر ڈکی (سعد) اور ان کے مداحوں نے کیا۔
اس واقعے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں شام ادریس ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ وہ اس دوران غصے میں یہ بھی کہتے نظر آئے ’لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والے بےغیرت‘، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا ’لڑکی کو مکا مارتا ہے‘۔اگر شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان جاری تنازع کی بات کی جائے تو اس کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا، جب ڈکی نے شام ادریس سے متعلق ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جس میں انہوں نے شام کا مذاق اڑایا تھا۔خیال رہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں وہ شروع سے ہی اس قسم کی ویڈیوز بناتے ہیں جس میں دوسرے یوٹیوبرز کا مذاق اڑایا جاتا ہے، اور وہ شام سے قبل کئی اور یوٹیوبرز کے حوالے سے بھی ایسی ویڈیوز بناچکے ہیں۔ڈکی نے شام پر الزام عائد کیا کہ انہیں یہ ویڈیو پسند نہیں آئی، جس کے بعد شام نے ان کا فیس بک فین پیج ڈیلیٹ کروا دیا۔اس کے بعد شام نے اپنی ایک ویڈیو میں دیگر یوٹیوبرز کو ’چھوٹا‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد شام کے خلاف تمام یوٹیوبرز سامنے آگئے۔معاملہ اس وقت زیادہ سنجیدہ ہوگیا جب ڈکی نے اپنے یوٹیوب پر یہ بھی الزام لگایا کہ شام اور فروگی ان کے گھر والوں کو دھمکا رہے ہیں۔ڈکی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ شام جب سے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، وہ ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملاقات کرنے سے انکار پر انہوں نے ڈکی اور اس کے والدین کو دھمکیاں دی۔اس واقعے کے بعد پاکستان کے متعدد یوٹیوبرز ڈکی بھائی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں زید علی، مورو (تیمور)، شاہ ویر جعفری وغیرہ شامل ہیں۔مزاحیہ ویڈیوز بنانے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار زید علی نے بھی ڈکی کی حمایت میں کئی ویڈیوز جاری کیں، جبکہ انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو ریلیز کی، جس میں کئی یوٹیوبرز نے ان کا ساتھ دیا اور اپنی غلطیوں پر معافی مانگی۔زید علی کے مطابق ان کا یہ ویڈیو بنانے کا اصل مقصد یہ تھا کہ دنیا کے سامنے پاکستانیوں کے حوالے سے منفی پیغام نہ جائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام یوٹیوبرز کے درمیان جھگڑے کا آغاز سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے کی وجہ سے ہوا۔اس وقت زید علی کے یوٹیوب کو 16 لاکھ افراد سبسکرائب کرچکے ہیں، شام ادریس کے سبسکرائبرز کی تعداد 17 لاکھ ہے جبکہ ڈکی بھائی کے یوٹیوب پیج پر 11 لاکھ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا