10:36 am
بالی ووڈ فنکاروں کی امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد

بالی ووڈ فنکاروں کی امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد

10:36 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اوراداکاررشی کپور نے ہرسال کی طرح رواں سال بھی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ماہ رمضان امت مسلمہ کے لیے رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، رحمتوں کے اس مہینے میں تمام مسلمان آپسی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک بڑی تعداد مسلم فنکاروں کی ہے، بالی ووڈ میں بھی ماہ رمضان کا بالکل اُسی طرح اہتمام کیا جاتا ہے جس
طرح پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ رحمتوں کے اس مہینے میں جہاں تمام مسلمان ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں وہیں بالی ووڈ فنکار بھی امت مسلمہ کو رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔امیتابھ بچن بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن رمضان کی آمد کے موقع پر امت مسلمہ کو کبھی بھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے ہر سال کی اس سال بھی انہوں نے تمام مسلمانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا رمضان کا مطلب محبت، امن اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے۔رشی کپورامیتابھ بچن کی طرح بالی ووڈ اداکار رشی کپور بھی ہر سال امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں رواں برس بھی انہوں نے مسلمانوں کو مبارکباددیتے ہوئے انہیں اپنا بھائی قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں