02:59 pm
ہنی مون کے نام پر گوری خان کو دھوکہ دیا

ہنی مون کے نام پر گوری خان کو دھوکہ دیا

02:59 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نےایک ایوارڈ شو میں اپنے اور گوری خان کے ہنی مون سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گوری کو ہنی مون کے نام پر بیوقوف بنادیا تھا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق چند روز قبل شاہ رخ خان نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی جہاں شو کے میزبان وکی کوشال نے شاہ رخ خان اور گوری کی ایک پرانی تصویر دکھائی جس میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔اس تصویر کو دیکھتے ہی کنگ خان کو ماضی کا ایک
دلچسپ قصہ یاد آگیا اور انہوں نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ گوری خان کو پیرس گھومنے کا بے حد شوق تھا اور وہ اس سے قبل کبھی ملک سے باہر نہیں گئی تھیں، شاہ رخ خان نے گوری سے وعدہ کیا کہ وہ اُنہیں آئیفل ٹاوردکھانے پیرس لےکر جائیں گے مگر انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹ تھا۔شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ وہ اُس وقت کافی غریب تھے اور اُن کے پاس ٹکٹس خریدنے کے پیسے نہیں تھے جبکہ گوری خان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’شادی کےتقریباً 20 سے 30 دن بعد مجھے ایک گانے کی شوٹنگ ’راجو بن گیا جینٹل مین‘ کے لیے دارجیلنگ جانا تھا تو میں گوری کو پیرس بول کر دارجیلنگ لےگیا کہ یہ ہمارا ہنی مون ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی بھارتی میڈیا کی کامیاب ترین جوڑی ہے جو طویل عرصے سےکامیابی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کے یہ شادی شدہ جوڑی16 سال کی عمر سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبریں

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب