06:38 am
میشا شفیع کے بھائی کا بھی لکس اسٹائل ایوارڈ سے نام نکالنے کا مطالبہ

میشا شفیع کے بھائی کا بھی لکس اسٹائل ایوارڈ سے نام نکالنے کا مطالبہ

06:38 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کے بعد اُن کے بھائی فارث شفیع نے بھی لکس اسٹائل ایوارڈ سے اپنے گانے کا نام نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔می ٹو مہم کی وجہ سے بہت سے فنکاروں نے اظہار مذمت کے طور پر لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور میشا شفیع اُن فنکاروں میں سے
ایک ہیں جنہوں نے علی ظفر پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے کے بعد ایوارڈ تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا جب کہ اب اُن کے بھائی نے بھی بہن کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فارث شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا گانا جسے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین گانے کے لئے نامزد کیا گیا ہے اسے نامزدگی کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔ اس تقریب میں طلال قریشی اور میں نہ تو شرکت کر رہے ہیں نہ ہی ہم اس ایوارڈ کی تائید کریں گے۔واضح رہے کہ میشا شفیع کے بعد اب تک بہت سے فنکاروں نے جنسی ہراسانی کی مذمت کرتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں