12:17 pm
گھونگھٹ تنازع؛ جاوید اختر ہندوانتہا پسندوں پرپھربرس پڑے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ناموربالی ووڈ شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر برقع کے ساتھ گھونگھٹ پرپابندی لگانے کے بیان کے بعد ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر طیش میں آگئے۔جاوید اخترکا برقع کے ساتھ گھونگھٹ پرپابندی کا تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ہندو انتہا پسندوں نے جاوید اختر کے گھونگھٹ پر پابندی کے مطالبے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہیں دھمکاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جاوید صاحب اپنے بیان پر معافی مانگ لو ورنہ ہم تمہاری آنکھیں نکال دیں اور زبان کھینچ لیں گے
اورتمہارے گھر میں گھس کر تمہیں ماریں گے۔ انتہا پسندوں کی اس دھمکی کے بعد جاوید اختر کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جاوید اختر برقع اور گھونگھٹ تنازع پر ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر پھٹ پڑے اورانتہاپسندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو میری کوئی بات بری لگی ہے یا مجھ سے کوئی شکایت ہے توعدالت جاؤ اورمجھ پر مقدمہ کرو لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ مجھے اس طرح کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور معافی مانگنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔جاوید اختر نے مزید کہا یہ وہ بھارت نہیں ہے جہاں میں بڑا ہوا، جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ مجھے اپنے آئین پر فخر ہے جو مجھے اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے لیکن اب مجھے تھوڑا افسوس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہندو انتہا پسندوں اورحکمران جماعت بی جے پی نے بھارتی خواتین کے برقع پہننے اورنقاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر جاوید اختر نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا اگر برقع پر پابندی لگی تو راجستھان کی ہندو خواتین کے گھونگھٹ پر بھی پابندی لگنی چاہئے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستانی اب موٹر سائیکل لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔