12:57 pm
سجل علی کی بہن صبورعلی کی صفائی کرنے والے کا مذاق اڑانے پروضاحت

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی کو کھڑکی صاف کرنے والے شخص کا مذاق اڑانے پرسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم صبورعلی نے اپنے اقدام کی وضاحت کردی ہے۔اداکارہ صبورعلی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پرایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ کسی ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں اور وہاں موجود کھڑکی صاف کرنے والے شخص کا مذاق اڑاتی نظرآرہی ہیں۔ صبورعلی صفائی کرنے والے کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’کیا خواب دیکھ کر اس کی ماں نے اسے گھرسے بھیجا ہوگا‘ یہ کہتے ہوئے صبورعلی مسلسل ہنسے جارہی ہیں۔ سیٹ پر ان کے ساتھ اداکارہ صحیفہ جبار اور اداکار عفان وحید بھی موجود ہیں۔سیٹ پر موجود اداکارہ صحیفہ جبار نے صبورعلی کا ساتھ دیتے ہوئے کہا یہ شخص صبح اٹھ کر اپنی بیڈ شیٹ بھی ٹھیک نہیں
کرتا ہوگا اور نا ہی اپنا کمبل طے کرتا ہوگا۔ صبور علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئےاورانہیں شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو صبورعلی نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے لکھا میری انسٹاگرام اسٹوری غلط فہمی کی وجہ سے وائرل ہورہی ہے، میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ ویڈیو میں موجود کھڑکی صاف کرنے والا شخص دراصل ہمارے اگلے ڈرامے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرہے ہم کئی ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے مذاق بھی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر خود کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی کے متعلق کچھ بھی لکھنے سے قبل ایک بارسوچ لیا کریں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صبورعلی کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں بچالیا گیا ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

خادم اعلیٰ کالبادہ اوڑھ کرکرپٹ اعلیٰ بننےوالےکےحساب دینےکاوقت ہے،شہبازگل