01:58 pm
سلمان خان نے اپنے چا ہنے والو ں کو حیران کر دیا

سلمان خان نے اپنے چا ہنے والو ں کو حیران کر دیا

01:58 pm

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی۔سلمان خان سے اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں ؟سلمان خان کی شادی سے متعلق تو کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم اب سلمان خان باپ بننے والے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بنا شادی کے شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باپ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سلمان خان فی الحال شادی کے لیے تو تیار نہیں ہیں تاہم اس کی بجائے انہوں نے سیروگیسی کا عمل منتخب کیا ہے۔
بالی وڈ میں اس سے قبل بھی شاہ رخ خان،کرن جوہر، ایکتا کپور،تشار کپور اور عامر خان سمیت بہت سارے ستارے سیروگریسی کے ذریعے سے اپنی اولاد کو دنیا میں لائے۔اور اب سلمان خان بھی ایسا ہی کرنے کو تیار ہیں۔2017ء میں سلمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں بچے چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اچھا بیٹا اور اچھا باپ بن سکتا ہوں لیکن اچھا شوہر نہیں بن پاؤں گا۔سلمان خان کو اکثر موقوں پر بچوں سے پیار کرتے بھی دیکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے بھی بغیر شادی کے باپ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا طریقہ عام ہوتا جارہا ہے ۔اسی طریقہ کار کے تحت بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان، مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان، ہدایت کار کرن جوہر اور بالی وڈ اداکارہ و ماڈل سنی لیون بھی والدین کے عہدے پر فائز ہوئے۔سروگیسی کا تصور بالی وڈ میں کافی حد تک عام ہے اور اسے معیوب نہیں سمجھا جاتا ، ایکتا کپور نے بھی ماں بننے کے لیے اسی طریقہ کار کا سہارا لیا تھا اور اب سلمان خان بھی اسی راہ پر چل پڑے ہیں۔خیال رہے سلمان خان بالی وڈ کے معروف اداکار ہیں جو اب کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز ۱۹۸۸ میں فلم 'بیوی ہو تو ایسی' سے کیا۔تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم 'میں نے پیار کیا' سے ملی جس پر ان کو فلم فیر ایوارڈ بھی دیا گیا.1990 میں خان نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں توسیع ظہور کے لئے ایک بہترین معاون اداکار کا فلم فار فیئر ایوارڈ جیتا. 1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں "ساجن" ؛" ہم آپکے ہیں کون؟" ؛ " کرن ارجن"؛ "انداز اپنا اپنا"؛ "کچھ کچھ ہوتا ہے"؛ "بیوی نمبر۱ اور "ہم دل دے چکے صنم" شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

خادم اعلیٰ کالبادہ اوڑھ کرکرپٹ اعلیٰ بننےوالےکےحساب دینےکاوقت ہے،شہبازگل

خادم اعلیٰ کالبادہ اوڑھ کرکرپٹ اعلیٰ بننےوالےکےحساب دینےکاوقت ہے،شہبازگل

 مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول

طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

سول ایوی ایشن نے اندرون ملک کرایوںمیں اضافہ کر دیا

سول ایوی ایشن نے اندرون ملک کرایوںمیں اضافہ کر دیا

ڈرو اس وقت سے جب تمہارے پاس حکومت اور حکومتی  طاقت نہیں رہے گی،انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی

ڈرو اس وقت سے جب تمہارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی،انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی

 طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

مولانا طارق جمیل سلمان خان کے فین ہو گئے ، سلمان خان کے والد کو کس بات کی مبارکباد دیدی؟

مولانا طارق جمیل سلمان خان کے فین ہو گئے ، سلمان خان کے والد کو کس بات کی مبارکباد دیدی؟

10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر،شکریہ آپ نے حقیقی معنوں میں پاکستانی ہونے کاحق اداکردیا،وزیراعظم خوشی سے نہال ،وزیراعظم کن کے شکرگزار؟جانیں

10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر،شکریہ آپ نے حقیقی معنوں میں پاکستانی ہونے کاحق اداکردیا،وزیراعظم خوشی سے نہال ،وزیراعظم کن کے شکرگزار؟جانیں