02:45 pm
فلم انڈسٹری کی بقا اوربحالی کیلئے حکومت کومثبت پالیسی اپنانی ہوگی، آمنہ الیاس

فلم انڈسٹری کی بقا اوربحالی کیلئے حکومت کومثبت پالیسی اپنانی ہوگی، آمنہ الیاس

02:45 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بقا اور بحالی کے لیے حکومت کو مثبت پالیسی متعارف کروانا ہوگی۔نوجوان فلم میکرز اپنی مدد آپ کے تحت فلمیں پروڈیوس کر رہے ہیں لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے لیے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وگرنہ ماضی کی طرح موجودہ فلم میکرز بھی پاکستانی فلم کوبین الاقوامی سطح پر لے جانے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فلم کے شعبے کو نمایاں مقام حاصل ہے میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو ماڈلنگ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار شروع کیا لیکن میرے ذہن میں ایک بات تھی کہ مجھے مستقبل میں فلم کے شعبے کو اپنانا ہے اور یہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے۔ کچھ عرصہ فیشن انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے مجھے بہت کچھ سیکھنے
کو ملا اور جب مجھے فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو میں نے اسے قبول کرلیا، جس کا رسپانس مجھے دنیا بھر سے ملا اور میرے چاہنے والوں کی تعداد میں راتوں رات بہت اضافہ ہوگیا۔ماڈل آمنہ الیاس نے کہابطورماڈل میں نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے بیشترممالک میں کام کیا میں یہ بات بخوبی جانتی ہوں کہ ایک فلمسٹار کو جو مقام حاصل ہے وہ فنون لطیفہ کے کسی دوسرے شعبے سے وابستہ فنکار کو نہیں ملتا اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں پر فلم کے شعبے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔جب کہ پاکستان میں فلم کی بات کریں تو یہاں فلم کو وہ مقام حاصل نہیں جس کے یہ لوگ حق دار ہیں۔ اس سلسلہ میں موجودہ حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ وقت ہے جس کے ذریعہ ہم پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں متعارف کرواسکتے ہیں اور اس کے لیے فلم سے بہتر کوئی دوسرا شعبہ نہیں۔لہذا نوجوان فلم میکرز کی سپورٹ کے لیے حکومت کو آگے آنا ہوگا اور انٹرنیشنل مارکیٹ تک پاکستانی فلم کی رسائی کے لیے اقدام کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔

تازہ ترین خبریں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے  کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی  جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

 مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

 نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

 وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند

لاہور:ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاں بحق

لاہور:ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاں بحق

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا