08:21 pm
ابھیشیک سے شادی پر دبنگ خان سمیت سب حیران تھے

ابھیشیک سے شادی پر دبنگ خان سمیت سب حیران تھے

08:21 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اب اگرچہ ادھیڑ عمری میں پہنچ چکی ہیں، تاہم تاحال وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشک بچن بھی اگرچہ اچھے اداکار ہیں، تاہم انہیں اپنی اہلیہ جیسی شہرت حاصل نہیں۔ان دونوں کی شادی پر جہاں عام لوگ حیران ہوئے تھے، خود کئی بولی وڈ شخصیات بھی حیران رہ گئی تھیں اور سب کا خیال تھا
کہ ان کی شادی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔یہ بھی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں کہ ابھیشک بچن کو اپنی اہلیہ ایشوریا اور والد امیتابھ بچن کی وجہ سے فلموں کی اچھی پیش کش موصول ہوتی ہیں۔اگرچہ اب ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی شادی کو 11 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کو ایک 6 سالہ بیٹی بھی ہے، تاہم اب تک ان کی محبت اور شادی کے حوالے سے باتیں ہوتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایشوریا رائے نے اپنی شادی کے 11 سال مکمل ہونے کے بعد اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی اور اس پر اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کا کیا رد عمل تھا۔ڈی این اے انڈیا نے بتایا کہ ایشوریا رائے نے فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش ایک ایسے وقت میں کی، جب وہ دلہن کے لباس میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ابھیشک بچن نے انہیں فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران ہریتھک روشن اور فلم ہدایت کار آشتوش گو واریکر کے سامنے شادی کی پیش کی۔ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ جن لمحوں میں ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کی، وہ اسی فلم کے گانے ’خواجہ میرے خواجہ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور انہوں نے دلہنوں جیسا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی تو فلم کے ہدایت کار حیران رہ گئے۔ایشوریا رائے نے ہریتھک روشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تھوڑے سے حیران ہوئے، تاہم فورا ہی انہوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے مبارک باد دی۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے 2007 میں شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان پہلے سے ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے۔دونوں کے ہاں نومبر 2011 میں بچی پیدا ہوئی، دونوں نے ایک ساتھ اب تک نصف درجن سے زائد فلمیں کی ہیں۔شادی سے قبل ایشوریا رائے کا نام سلمان خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور ایک بار اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ دبنگ ہیرو نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی