09:24 pm
میں دن رات روتی رہی

میں دن رات روتی رہی

09:24 pm

کراچی (ویب ڈیسک )عام طور پر پردہ اسکرین پر جگمگاتے ستاروں کو لوگ مثالی سمجھتے ہیں یعنی ان کی شخصیت ایسی بہترین محسوس ہوتی ہے کہ لگتا ہی نہیں ان کو کسی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔مگر یہ بھی درست ہے کہ یہ معروف شخصیات بھی حقیقی زندگی میں عام لوگوں جیسی ہی ہوتی ہیں اور سیلیبرٹی ہونے کا مطلب مثالی ہوجانا نہیں۔یہ وہ بات ہے جو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کی۔آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ ایک عام لڑکی چہرے پر کیل مہاسوں سے کتنی پریشان ہوجاتی ہے تو ایک اداکارہ کو ایسا ہونے کتنے دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیل مہاسوں کی مشکلات کا ذکر کیا۔اداکارہ نے لکھا گزشتہ چند ماہ کے دوران انہیں اس مشکل کا سامنا ہے اور یہ کافی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے لکھا 'رات اور دن رونے کے ساتھ عدم تحفظ اور ذہنی بے چینی کا احساس طاری رہتا ہے'۔کئی ماہ کے سخت مرحلے کے دوران انہوں نے مختلف امراض جلد کے ماہرین سے رجوع کیا اور ان کی جلد بہتر ہوگئی مگر وہ حیران بھی ہوئیں ' آخر میری جلد سے میری شخصیت کا تعین کیوںہوتا ہے؟ آخر کس نے خوبصورتی کے یہ معیار طے کیے جن سے مطابقت کی ہم کوشش کرتے ہیں؟ کیا معاشرے میں شفاف جلد ہی خوبصورتی ہے؟'ان کا کہنا تھا 'میں جانتی ہوں کہ پرفیکٹ ہونے کا خیال اکثریت کو اچھا لگتا ہے مگر آپ کو خوبصورت نظر آنے کے لیے بے داغ تصویر کی ضرورت نہیں، کسی کو بھی خوبصورتی کے مضحکہ خیز معیار پر پورا اترنے کے دباؤ کو محسوس کرنے کی ضرورت نہیں، اپنے معیار خوط طے کریں، اگر کوئی آپ کو آپ کی شخصیت پر چھوٹا بناتا ہے اسے آپ کے ارگرد نہیں ہونا چاہیے'۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ پوسٹ اپنے فالورز کو یہ یاد دلانے کے لیے کررہی ہیں کیونکہ وہ ایک سلیبرٹی ہیں، اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں مسائل کا سامنا نہیں۔مختلف فنکار جیسے میشاشفیع، سائرہ شہروز اور عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان سے سپورٹ کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار