03:37 pm
ہتک عزت کا دعوی

ہتک عزت کا دعوی

03:37 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عدالت نے 9 گواہوں کے بیانات اور جرح ایک ساتھ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔سپریم کورٹ نے گواہان پر بیان کے فوری بعد جرح کرنے کا ڈسٹرکٹ کورٹ کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا ۔عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو ایک ہفتے میں گواہوں کے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔ میشا شفیع کے وکیل نے گواہان پر جرح کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ میشا شفیع کے وکیل گواہان پر جرح کی تیاری سات روز میں مکمل کریں۔تیاری کے بعد ایک ہی روز گواہان پر جرح مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔
میشا شفیع کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کی موکلہ علی ظفر کے تمام گواہان کو نہیں جانتی۔گواہان علی ظفر کے ملازمین ہیں۔علی ظفر کے وکیل نے کہا کوئی گواہ علی ظفر کا ملازم نہیں ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا علی ظفر کا میشا شفیع کی درخواست پر بنیادی اعتراض کیا ہے؟علی ظفر کے وکیل نے کہا قانون کے مطابق گواہ کا بیان اور جرح ایک ہی دن ہوتی ہے۔اس پر جسٹس فائز عیسی نے کہا بیان اور جرح ایک دن ہونے کا اختیار عدالت کا ہے۔میشا شفیع کے وکیل نے کہا گواہان کی لسٹ مل جائے تو ایک دن میں جرح کر لینگے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق مقررہ وقت میں ٹرائل مکمل کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ غیر ضروری التواء نہ دیتے ہوئے ٹرائل کو جلد مکمل کرے۔سپریم کورٹ نے میشاء شفیع اور علی ظفر کو غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے سے بھی روک دیا۔میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر اگلی سماعت پر جرح کیلئے تیاری نہ کر سکا تو ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی یہ استدعا بھی منظور کر لی۔عدالت نےمیشا شفیع کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے گواہان کا بیان اور جرح ایک ساتھ نہ کرنے سے متعلق میشا شفیع کی درخوست پر سماعت کی

تازہ ترین خبریں

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

 نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب

نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب