07:51 am
فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع

فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع

07:51 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو گیا، فلم عید الفطر پر ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایتکار یاسر نواز نے بتایا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آبا د سمیت ملک کے
مختلف شہروں میں واقع سینماگھروں میں عیدالفطر کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم سال 2015 میں ریلیز ہونے والی "رانگ نمبر" کا سیکوئل ہے اور یہ صرف کامیڈی نہیں بلکہ تھوڑی جذباتی بھی ہو گی، اس کی کاسٹ میں سمیع خان ،نیلم منیر ،جاوید شیخ ، محمود اسلم ، ثنا فخر، دانش نواز اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں