06:47 am
نامور اداکار ایوب کھوسہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

نامور اداکار ایوب کھوسہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

06:47 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نامور اداکار ایوب کھوسہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، خودکشی کی خبر نے پاکستانی فنکاروں میں ہلچل مچا دی ۔۔۔ ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ مدد پور میں نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کرکے خود پر گن کا فائر کر کے خودکشی کرلی ہے۔
واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی۔حدود قصبہ مدد پور کی پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائیداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے۔ خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں