05:10 pm
الیکشن لڑنے والی ارمیلا کا کیا بنا خبر جان کر آپ چونک جائیں گے

الیکشن لڑنے والی ارمیلا کا کیا بنا خبر جان کر آپ چونک جائیں گے

05:10 pm

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی تاریخ کے 17ویں عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کرکے بھارتی تاریخ میں ریکارڈ قائم کر دیاہے۔جبکہ کانگریس کو شرمناک حد تک بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فلم انڈسٹری سے سیاست میں آنے والی ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈنکر شمالی ممبئی سے کانگریس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی تھیں

۔تاہم انھیں اپنے بی جے پی کے حریف سے عبرتناک شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے مد مقابل بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گوپال شیٹی نے 7 لاکھ 6 ہزار 678 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب ٹھہر ے جبکہ ان کے مد مقابلہ بالی ووڈ اداکار ہ ارمیلا مٹونڈکر تھیں جنہیں دو لاکھ 41 ہزار 431 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہیں

 

تازہ ترین خبریں