07:36 am
عدالت نے اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم دیدیا

عدالت نے اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم دیدیا

07:36 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور کی فیملی کورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ حکم دیدیا۔سٹیج اداکار ٹیڈی کیخلاف بچوں کا خرچ نہ دینے پرفیملی کورٹ میں کیس کی سماعت جج مائرہ حسن نے سماعت کی، عدالت نے بچوں کا خرچ نہ دینے پر
سٹیج اداکارطارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتارکرنےکاحکم دیدیا۔عدالت نے سی سی پی او کو اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ اداکار ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا۔ اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی۔ عدالت طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبریں