07:41 am
مودی کو الیکشن جتوانے پر راکھی ساونت نے عوام کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

مودی کو الیکشن جتوانے پر راکھی ساونت نے عوام کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

07:41 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے الیکشن جیتنے پر عوام کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بے باک اداکارہ نے طنزیہ لہجے میں کہا ہم سب کے اچھے دن آگئے ہیں، بہت شکریہ۔ مودی جی کو ووٹ کرنے کے لیے، اب سب کی زندگی اچھی ہو جائے گی۔ویڈیو میں جاری کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اب ملک میں کوئی کرپشن نہیں ہوگی کیونکہ مودی جی نے ایک ہی
وعدہ کیا تھا کہ نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی نے نریندر مودی کے پانچ سالوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کی پچھلی حکومت اتنی اچھی تھی کہ ملک میں نہ تو اب عورتوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے، نہ کرپشن ہوتی ہے، نہ چوری ہوتی ہے۔انہوں نے طنزیہ طور پر کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں ملک سدھرگیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ اب ہمارے اچھے دن آگئے ہیں اب سب کا اچھا روزگارہوگا، سب ترقی کریں گے

تازہ ترین خبریں