07:22 am
کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’پام ڈور‘‘ بونگ جون ہو کے نام

کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’پام ڈور‘‘ بونگ جون ہو کے نام

07:22 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون ہو نے فلم ’’پیراسائٹ‘‘ کیلئے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’پام ڈور‘‘ حاصل کر لیا۔ پیراسائٹ طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہے جس کی کہانی دولت مند خاندان میں ملازمت حاصل کرنے والے غریب خاندان پر مبنی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پام ڈور ایوارڈ جیتنے والی "پیرا سائٹ" پہلی کورین فلم بن گئی ہے، مقابلے کا دوسرا اہم اعزاز ’’دی گرینڈ پرائز‘‘ سینی گال نژاد فرانسیسی
ڈائریکٹر میٹی ڈیوپ کی فلم ’’اٹلانٹکس‘‘ نے حاصل کیا۔ میٹی ڈیوپ کانز مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ڈائریکٹر ہیں۔بیلجیئم کے 2بھائیوں جین پائر اور لک ڈارڈین نے فلم ’’ینگ احمد‘‘ کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انتونیو باندیرس نے ’’پین اینڈ گلوری‘‘ میں بہترین اداکار اور ایملی بیچم نے ’’لٹل جوئے ‘‘ میں بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ سیلین سکیاما کی فلم ’’پورٹریٹ آف اے لیڈی آن فائر‘‘ بھی پام ڈور ایوارڈ کی دوڑ میں شامل تھی تاہم اس فلم نے بیسٹ سکرین پلے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تازہ ترین خبریں