09:56 am
اداکارہ ناہید شبیر کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اداکارہ ناہید شبیر کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

09:56 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ٹی وی کی نامور اداکارہ ناہید شبیر رواں سال پیا گھر سدھار جائیں گی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے رشتے کی بات طے پا گئی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ماضی، حال مستقبل سب پاکستان سے وابستہ ہے، میں ہمیشہ پاکستان ہی میں رہنے کو ترجیح دوں گی
۔ناہید شبیر نے شادی کے بعد گھریلو زندگی گزارنے کا عندیہ دیا ہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں کھانا پکانے سے عشق ہے، اگر شوبز میں نہ ہوتیں تو ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتیں۔ اور اب اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیں گی۔

تازہ ترین خبریں