04:01 pm
کیاسنی لیون اداکاری چھوڑ کرسیاست میں انٹری کرنیوالی ہیں ،ایسی تصویرسامنے آگئی

کیاسنی لیون اداکاری چھوڑ کرسیاست میں انٹری کرنیوالی ہیں ،ایسی تصویرسامنے آگئی

04:01 pm

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ”کیریئر چینج“، اس کے بعد لوگوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ شروع کر دی ہے کہ کیا وہ سیاست میں جانے کا ارادہ رکھتی ہیںانڈین نیوز ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنی تصویر میں بلڈوزر کے ٹائر پر کھڑی نظر آ رہی ہیں۔
اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے ”کیریئر چینج“، لکھا تو ان کے مداحوں نے اپنا دماغ دوڑانا شروع کر دیا کہ آخر سنی لیونی کے ادارے کیا ہیں؟ ایک مداح نے لکھا کہ کیا اب آپ سیاست میں جا رہی ہیں؟ خیال رہے کہ ایک انڈین اینکر نے حال ہی میں انتخابات کے دوران سنی دیول کی جگہ سنی لیونی کا نام لے لیا تھا، اسی وجہ سے انہوں نے موقع نہیں چھوڑا اور فوراً سیاست والی بات پر چٹکی لے لی۔ ویسے سنی لیونی نے بھی یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا تھا اور ٹویٹر پر پوچھا تھا کہ وہ کتنے ووٹ سے آگے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں