07:30 am
فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدت سے ہم آہنگی نا گزیر: جاوید شیخ

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدت سے ہم آہنگی نا گزیر: جاوید شیخ

07:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا نا گزیر ہے اور اس سے ہم بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا نام پیدا کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں
نے اپنے دور میں فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا جس پر یقیناً رشک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلم انڈسٹری ہی نہیں ہر شعبہ زوال کا شکار ہے لیکن ہم اپنی ہمت اور صلاحیت سے اس زوال کو عروج میں بدل سکتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ اپنے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں جس سے ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کی طرف تیزی سے پیشرفت کرنی چاہیے حکومت کو چاہیے کہ خود بھی سرمایہ کاری کرے اور فلمسازوں اور ہدایتکارو ں کو ٹاسک دئیے جائیں۔

تازہ ترین خبریں