07:54 am
بالی وڈ میں صرف ایک کرینہ جس کا کوئی مقابل نہیں :کرن جوہر

بالی وڈ میں صرف ایک کرینہ جس کا کوئی مقابل نہیں :کرن جوہر

07:54 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے کہا کہ بالی وڈ میں صرف ایک ہی کرینہ ہے جس کا کوئی مقابل نہیں، وہ ایک اداکارہ کے ساتھ ساتھ اچھی انسان بھی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن
جوہر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں صرف ایک ہی کرینہ ہے جن کا کسی اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں وہ ان کے آغاز سے ہی بہت بڑے پرستار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں کرینہ کے بہت ہی قریب ہوں اور ایک اداکارہ کے علاوہ وہ ایک بہت اچھی انسان بھی ہیں۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ انھیں اداکارہ عالیہ بھٹ بھی بہت پسند ہیں تاہم ان کا کرینہ کپور سے موازنہ درست نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں تاہم اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بہت آگے جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں