08:16 am
کنگ خان کا 200 کروڑ کا گھر ’ منت‘ دبنگ خان کا ہوتا لیکن سلمان خان نے اسے کیوں نہیں خریدا ؟

کنگ خان کا 200 کروڑ کا گھر ’ منت‘ دبنگ خان کا ہوتا لیکن سلمان خان نے اسے کیوں نہیں خریدا ؟

08:16 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی وجہ سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع پراپرٹی نہیں خریدی۔ بعد میں یہ پراپرٹی شاہ رخ خان نے خرید لی اور انہوں نے اسے ’ منت‘ کا نام دیا جس کی قیمت آج 200 کروڑ روپے ہے۔اپنی فلم بھارت کی تشہیر کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ منت کے پہلے مالک نے انہیں یہ گھر خریدنے کی آفر کی تھی اور وہ یہ پراپرٹی خریدنے والے تھے لیکن ان کے والد سلیم خان نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ ’ میرے ڈیڈی نے مجھے کہا کہ اتنے بڑے گھر میں کیا کروگے؟
‘۔سلمان خان نے کہا کہ آج وہ یہی سوال شاہ رخ خان سے بھی پوچھیں گے کہ وہ اتنے بڑے گھر میں کرتے کیا ہیں؟۔خیال رہے کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’ منت‘ کا رقبہ 26 ہزار 328 مربع فٹ ہے جو انہوں نے 2001 میں لگ بھگ 11 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ 2005 میں شاہ رخ خان نے اس جگہ پر 6 منزلہ بلڈنگ تعمیر کرائی جس کے 2 فلور اہلخانہ کی رہائش کیلئے مختص ہیں ۔ منت کے ا یک فلور پر بچوں کے کھیلنے کیلئے پلے ایریا بنایا گیا ہے جبکہ ایک فلور پر سٹوڈیو قائم ہے۔قبل ازیں شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں’ اتنا بڑا گھر‘ خریدنے کی وجہ بتائی تھی۔ کنگ خان نے بتایا کہ وہ دلی سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کے لوگ اپنے گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں جبکہ ممبئی کے لوگ اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں۔ ’ میں ممبئی آیا تو اپنی بیوی کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتا تھا ، میری ساس ہمیشہ کہتی تھی کہ تم کتنے چھوٹے گھر میں رہتے ہو، تبھی مجھے منت نظر آیا جو دہلی کی کوٹھی جیسا تھا اور میں نے خرید لیا، یہ میری اب تک کی سب سے مہنگی چیز ہے ۔

تازہ ترین خبریں