07:43 am
ایکس مین- ڈارک فیونکس‘کارنگا رنگ پریمیئر

ایکس مین- ڈارک فیونکس‘کارنگا رنگ پریمیئر

07:43 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیؤل میں ہالی ووڈ کی بلا ک بسٹرسپر ہیرو ایکشن فلم "ایکس مین"سلسلے کی نئی فینٹسی تھرلر فلم"ایکس مین- ڈارک فیونکس"کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں
فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر رونقیں بکھیریں جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔سائمن کینبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی ووڈ اداکار جیمز میکوؤے، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلو گرہوں گے۔فلم 7جون کو سنیماگھروں میں دھوم مچائی گی

تازہ ترین خبریں