09:43 am
ماہرہ نے کینسر سے متاثرہ لڑکی کی خواہش پوری کردی

ماہرہ نے کینسر سے متاثرہ لڑکی کی خواہش پوری کردی

09:43 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کینسر سے متاثرہ لڑکی کی خواہش پوری کرنے اسپتال پہنچ گئیں ۔گزشتہ روز ماہرہ خان نے کورنگی کے انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور اپنی مداح ندا کی خواہش پوری کرتے ہوئے
اُن سے ملیں اور بات چیت کی ۔ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ندا کے لیے ایک پیغام میں لکھا کہ ’’ ندا بہت مضبوط لڑکی ہے، وہ کبھی خودکو کمزور محسوس نہیں کرتی ،وہ صرف اُس وقت کمزور ہوجاتی ہے جب اپنی ماں کواپنےلیے رو تے ہوئےدیکھتی ہے۔‘‘ماہرہ نے سب سے ندا کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ندا کی ہر خواہش پوری ہو، ان کو صحت اور خوشحال زندگی نصیب ہو۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق کی مالک ہیں، اپنے مداحوں کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں۔وہ آئے دن سماجی کاموں میں حصہ لیتی نظر آتی ہیں، خاص کرخواتین اوربچوں کے حقوق کے لیے بھی متحرک رہتی ہیں۔ماہرہ خان کی آمد پر اسپتال انتظامیہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا

تازہ ترین خبریں