05:20 pm
سدھارتھ ملہوترا بولی وڈ اداکارہ کرینہ کو بیوی بنانے کے خواہاں

سدھارتھ ملہوترا بولی وڈ اداکارہ کرینہ کو بیوی بنانے کے خواہاں

05:20 pm

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی ٹیلی وژن کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ کے ہمیشہ ہی چرچے رہتے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی کافی ود کرن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہل کی جانب سے خواتین سے متعلق کہی جانے والی نازیبا گفتگو کے باعث پروگرام پر کافی تنقید کی گئی تھی۔پروگرام میں آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے خواتین سے متعلق کئی نامناسب جملے کہے تھے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شو میں ان کے ہمراہ نوجوان بھارتی بلے باز لوکیش راہل بھی مدعو تھے جو پانڈیا کے جملوں پر ہنستے نظر آئے، جس پر انہیں بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دونوں کو اس بیان کے بعد ٹیم سے معطل بھی کیا گیا تھا،
جب کہ کرن جوہر کو اس شو کی قسط کو بھی ویب سائٹ سے ہٹانا پڑا۔کرن جوہر کے اسی شو میں گزشتہ برس سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ علی خان کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔اس دوران سیف علی خان کی بیٹی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ رنبیر کپور سے شادی اور اداکار کارتک آریان سے دوستی کرنا چاہیں گی۔اسی پروگرام کے ایک سلسلے میں کرن جوہر مہمانوں سے کچھ منفرد سوال پوچھتے ہیں، جس میں ان سے شادی، محبت، بہن، بھائی اورکسی کو قتل کرنے کی خواہش جیسے سوالات شامل ہوتے ہیں۔اسی سلسلے کے تحت کرن جوہر نے اداکار سدھارتھ ملہوترا سے بھی کچھ منفرد سوالات کیے، جس کے انہوں نے حیران کن جوابات دیے۔آنے والی قسط میں سدھارتھ ملہوترا ساتھی اداکار ادیتیا رائے کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔اسٹار ورلڈ کی جانب سے اس پروگرام کا پرومو ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ویڈیو میں کرن جوہر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا کہتے ہیں کہ وہ کرینہ کپور کو اپنی اہلیہ بنانا چاہیں گے۔کرن جوہر نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے کہ وہ کسی کو اپنی بیگم بنائیں تو وہ کس کو اس رشتے کے لیے منتخب کریں گے؟سدھارتھ ملہوترا نے سوچے بغیر بولی وڈ بے بو کرینہ کپور کا نام لیا، جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شریک ہونے والے ادیتیا رائے کپور ہنس پڑتے ہیں۔اسی ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ اگر انہیں کسی بولی وڈ اسٹار کو بھائی بنانے کا چانس دیا جائے تو وہ سیف علی خان کو بھائی بنالیں گے۔یہ پروگرام آئندہ ہفتے نشر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کرینہ کپور اداکار سیف علی خان کی اہلیہ ہیں اور انہیں ان سے 2 سال کا بیٹا تیمور علی خان بھی ہے۔سیف اور کرینہ نے 2012 میں شادی کی تھی۔کرینہ کپور اور سدھارتھ ملہوترا 2015 کی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’برادرز‘ میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں