10:21 pm
بھارتی گلوکارہ کوسلمان خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی گلوکارہ کوسلمان خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

10:21 pm

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان یوں تو آج کل اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تاہم وہ اپنی اسی فلم کی وجہ سے کافی عرصے سے خبروں میں رہے تھے۔’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ ابتدائی طور پر بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے شوٹنگ شروع ہونے سے ایک دن قبل ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا
۔سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کے کچھ ہفتوں بعد ہی پریانکا چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اور اطلاعات تھیں کہ انہوں نے شادی کی وجہ سے ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔پریانکا چوپڑا کے انکار کے بعد ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اب ان دونوں کی یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔پریانکا چوپڑا کی جانب سے عین وقت پر فلم میں کام کرنے سے انکار پر پہلے تو سلمان خان کافی عرصے تک خاموش رہےتھے، تاہم بعد میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے فلم سے زیادہ شادی کو ترجیح دی اور اب وہ بولی وڈ فلمیں بھی نہیں کرنا چاہیں گی۔سلمان خان فلم کی تشہیر کے دوران بھی پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم میں کام نہ کرنے کے سوال پر جواب دیتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے جوابات سے لگتا ہے کہ وہ تاحال ان سے ناراض ہیں۔پریانکا چوپڑا کی جانب سے شادی کو اہمیت دے کر فلم میں کام نہ کرنے پر اگرچہ کسی اور نے کوئی جواب نہیں دیا لیکن بھارتی گلوکارہ سونا مہاپترا نے کچھ دن قبل سلمان خان کو جواب دیا اور کہا کہ اداکارہ کی جانب سے شادی کرنے کا فیصلہ درست تھا۔سونا مہاپترا نے ٹوئٹر پر سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پریانکا چوپڑا سے صرف اس لیے ناراض ہیں کہ انہوں نےان کے ساتھ فلم میں کام کرنےسے زیادہ شادی کرنے کو اہمیت دی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ ان کی نظر میں پریانکا چوپڑا نے درست کام کیا اور انہوں نے شادی جیسی اہم ذمہ داری نبھانے کے لیے فلم میں کام نہ کرکے اچھا فیصلہ کیا اور سلمان خان صرف اسی بات پر ان سے ناراض ہیں۔بھارتی گلوکارہ کی جانب سے سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد دبنگ ہیرو کے مداحوں نے گلوکارہ کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔سونا مہاپترا نے ٹوئٹر پر سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے ملنے والی آن لائن دھمکیوں کے اسکرین شاٹ شیئر کیے جن میں واضح طور پر اداکارہ کو سنگین دھمکیاں دی گئی تھیں۔اداکارہ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیے جانے سمیت انہیں وارننگ دی گئی کہ اگر وہ سلمان خان کے خلاف بات کرنے سے بعض نہ آئیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتا پڑیں گے۔گلوکارہ کو دھمکیاں دینے والے افراد کا تعلق بظاہر سلمان خان سے کوئی نہیں، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سونا مہاپترا کو دھمکیاں دینے والے لوگ دبنگ ہیرو کے مداح ہیں۔دوسری جانب سونا مہاپترا کو دھمکیاں ملنے پر تاحال سلمان خان کی جانب سےکوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

 آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع