07:53 am
’’رانگ نمبر ٹو‘‘ کو سنسر شپ سرٹیفکیٹ مل گیا

’’رانگ نمبر ٹو‘‘ کو سنسر شپ سرٹیفکیٹ مل گیا

07:53 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فلم "رانگ نمبر ٹو" کو کسی کٹوتی کے بغیر سنسر شپ سرٹیفکیٹ مل گیا، وفاقی اور صوبائی بورڈز نے فلم کو موزوں قرار دیا ہے جس کے بعد اب یہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔میڈیا رپورٹ سے مطابق بتایا گیا ہے کہ فلم کو وفاقی سنسر بورڈ کیساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے بھی پاس کر دیا۔ فلم تین روز قبل وفاقی سنسر بورڈ اور دو روز قبل پنجاب اور سندھ فلم سنسر بورڈز میں پیش کی گئی تھی
جہاں تینوں بورڈز نے فلم کو موزوں قرار دیا۔مذکورہ فلم کی عکسبندی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے جس کی کاسٹ میں نمایاں اداکار نیلم منیر، سمیع خان، جاوید شیخ اور ثنا فخر شامل ہیں۔ فلم کی ڈائریکشن سینئر اداکار یاسر نواز نے دی ہے۔

تازہ ترین خبریں