03:30 pm
خود سے 11سال بڑی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ارجن نے شادی سے صاف انکار کردیا

خود سے 11سال بڑی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ارجن نے شادی سے صاف انکار کردیا

03:30 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بولی وڈ اداکار 33 سالہ ارجن کپور اور 44 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے درمیان محبت کی باتیں گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں اور خبریں تھیں کہ وہ رواں برس تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد اگرچہ دونوں نے ماضی میں بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف کیا تھا۔
تاہم اب پہلی بار دونوں کو سرعام ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ ارجن کپور نے بھی پہلی بار کھل کر اداکارہ سے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے اعتراف کیا کہ ان کے اور اداکارہ کے درمیان تعلقات ہیں اور اب چوں کہ وہ سب کے سامنے بھی ملنے لگے ہیں تو وہ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے سب کو بتائیں گے۔ارجن کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے کافی عرصے تک اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا، تاہم میڈیا نے ان کے تعلقات کا احترام کیا اور ان کے حوالے سے اچھی خبریں شائع کیں جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنے تعلقات کو سب کے سامنے لائیں گے۔ارجن کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں فوری طور پر شادی کرنے کی جلدی نہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان سے گھر پر بھی یہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں؟ارجن کپور کے مطابق ابھی وہ محض 33 برس کے ہوئے ہیں اور ابھی تک ان کے پاس تنہا عمر گزارنے کا وقت ہے۔بولی وڈ اداکار کے مطابق انہیں اپنی شادی کی خبر چھپانے کی ضرورت نہیں ہے وہ جب بھی ایسا کوئی فیصلہ کریں گے سب کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے اپنی بہن کی شادی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ شادی شدہ زندگی پر یقین رکھتی ہیں اور وہ چاہیں گے پہلےان کی شادی ہو جائے تاہم اس حوالے سے ان کے اور بہن کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی۔ارجن کپور نے کہا کہ اگر ان کی بہن شادی کے لیے تیار ہوجاتی ہیں تو پہلے وہ ان کی شادی ہوجانے کا انتطار کریں گے۔خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے 11 سال بڑی ہیں، ان کی پہلی شادی اداکار اباز خان سے ہوئی تھی اور دونوں کی شادی 20 سال سے زائد عرصے تک چلی۔ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں 2016 میں الگ ہوگئے اور دونوں کے درمیان 2017 میں باقاعدہ طلاق ہوگئی اور دونوں کو ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے