04:27 pm
گواہوں نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کر دیے

گواہوں نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کر دیے

04:27 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علی ظفر اور میشا شفیع جنسی ہراسانی کا کیس فیصلہ کن موڑ کی طرف بڑھ رہا ہے اور علی ظفر کے گواہان پر میشا شفیع کے وکلاکی جرح مکمل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن امجد علی شاہ نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف دائر ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار گلوکار علی ظفر کے گواہان نے دوران جرح کہا کہ وہ گانے کی ریہرسل کے دوران موجود تھے،
وہاں میشا شفیع کے ساتھ ہراساں کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، الزامات بے بنیاد ہیں۔ آج دو خواتین سمیت علی ظفر کے پانچ گواہان کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی جبکہ دیگر چار گواہان پر جرح کیلئے عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔ گواہان نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے سوشل میڈیا اور میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کی خبریں چلائیں۔ سٹوڈیو میں علی ظفر کی بیوی بھی آئی۔ علی ظفر کو خود میشا شفیع گلے ملیں اور جاتے ہوئے بھی اسی انداز میں خدا حافظ کیا۔

تازہ ترین خبریں